پاون کلیان کی اگلی فلم مندنا

   

حیدآباد۔ تلگوفلموں کے سوپر اسٹار اسٹار پاون کلیان کی اگلی فلم بھاویدیو بھگت سنگھ کا اعلان گزشتہ دن ہی ہوا ہے۔ سوپر اسٹار پاون کلیان کی اس فلم کا اعلان کرتے ہوئے فلمساز ہریش شنکر نے پاوراسٹار کا شاندار فرسٹ لک بھی جاری کیا۔ اس میں سوپر اسٹار پاون کلیان میں انڈیا گیٹ کے سامنے موٹرسائیکل پر بیٹھے رعب دار انداز میں چائے پیتے ہوئے دیکھے گئے۔ فرینڈشپ مووی میکرز یہ فلم بنا رہے ہیں۔ میکرز نے اس وقت فلم میں پاور اسٹار کے ساتھ معروف خاتون کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن فلمی حلقوں میں بہت سی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اس فلم میں پاون کلیان کے مقابل اداکارہ ریشمیکا مندنا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔اس سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ کلیان کے ساتھ پوجا ہیگڈے کو کاسٹ کرسکتے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ پوجا ہیگڈے کی پچھلی ریلیز ہونے والی فلمیں ہیں۔ ہیگڈے کی جگہ نظر آئیں گی۔لیکن اب یہ فیصلہ ہوتا نظر آرہاہے کہ مندنا ہی پاون کی فلم میں مرکزی کردار اداکریں گی۔اس وقت تلگو فلم انڈسٹری میں مندنا کی طوطی بول رہی ہے اور وہ یکے بعد دیگرے بڑے اسٹارس کے مقابل اہم کردار ادا کررہی ہیں۔