پاکستانی جرنلسٹ کو مذہبی منافرت پھیلانے پر 5 سال سزائے قید

   

کراچی ، 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اردو روزنامہ ’نئی بات‘ کراچی کے ملازم صحافی نصراللہ چودھری کو مذہبی منافرت پھیلانے اور مملکت کے خلاف لٹریچر رکھنے کی پاداش میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پانچ سال قید اور 10 ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے جرنلسٹ کی ضمانت منسوخ کرکے اسے جیل بھیج دیا۔