پاکستانی فوج کی بربریت کا پردہ فاش کرنے والی کی تلاش‘ جہدکار گلالائی اسماعیل امریکہ فرار‘ پناہ کے لئے لگائی گوہار

,

   

گلالائی اسماعیل کو پاکستانی انتظامیہ کی جانب سے نشانہ بنایاگیا ہے کیونکہ انہوں نے ملکی فوج کی جانب سے انجام دئے جانے والے مظالم کو اجاگر کیاتھا

اسلام آباد۔سماجی جہدکار گلالائی اسماعیل جس کی تلاش پاکستانی انتظامیہ کررہا ہے‘ اگست میں امریکہ فرار ہوگئی اور وہاں پر انہوں نے ملک میں سیاسی پناہ کے لئے درخواست بھی دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گلالائی اسماعیل کو پاکستانی انتظامیہ کی جانب سے نشانہ بنایاگیا ہے کیونکہ انہوں نے ملکی فوج کی جانب سے انجام دئے جانے والے مظالم کو اجاگر کیاتھا۔

ایک نیوز رپورٹ کے مطابق گلالائی اسماعیل فی الحال بروکلین میں اپنی بہن کے ساتھ مقیم ہیں‘ نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں یہ کہاگیاہے۔

وہیں انہوں نے اس بات کا انکشاف نہیں کیاہے کہ وہ کس طرح پاکستانی انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونک کرفرار ہونے میں کامیاب رہی ہیں۔

گلالائی نے یہ کہا ہے کہ انہوں نے کسی بھی ہوائی اڈہ سے اڑان نہیں بھری ہے۔نیویارک ٹائمز نے گلالائی کے حوالے سے کہاکہ ”میں کچھ بھی نہیں کہوں گی۔

میری وطن چھوڑنے کی کہانی کئی لوگوں کی زندگی کے لئے خطرہ بن سکتی ہے“۔

خبر یہ بھی ہے کہ کوئی بھی سیاسی لیڈر اس تبدیلی پر بات کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

وہیں نیویارک میں گلالائی اسماعیل نے انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی مختلف اہم شخصیتوں سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔

درایں اثناء مذکورہ پاکستانی سکیورٹی عہدیداروں نے کہا کہ انہیں شبہ ہے کہ گلالائی اسماعیل ملک چھوڑ کر فرار ہوگئی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ سکیورٹی عہدیدار ان کاتعقب کررہے ہیں ”مگر وہ پہنچ سے باہر ہیں“