پاکستان میں دو حریف ٹولیوں میں جھڑپ، 15 افراد ہلاک

   

پشاور۔ 17 ۔اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 15 افراد ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہوگئے ، جب شمال مغربی پاکستان میں دو حریف ٹولیوں کے درمیان جمعرات کو شدید جھڑپ ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقہ میں پیش آیا جہاں دو گروپوں نے ایک دوسرے پر مسلسل فائرنگ کی اور دونوں طرف جانی نقصان ہوا۔