پاکستان میں شدید بارش ، دیوار گرنے سے 8 ہلاک

   

اسلام آباد: پاکستان کے مشرقی صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں چہارشنبہ کے روز بارش کے سبب دیوار گرنے سے کم از کم آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی اور چار لاپتہ ہو گئے ۔ریسکیو سرویس نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح کے وقت شہر کے گولڑہ موڑ علاقہ میں پشاور روڈ پر پیش آیا جہاں تیز بارش کے باعث زیر تعمیر انڈر پاس کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں مزدور جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرین دیوار کے نزدیک خیمے میں سو رہے تھے ۔اطلاع ملنے پر امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ملبے سے آٹھ لاشیں نکالیں، ریسکیو سرویس کا کہنا ہے کہ لاپتہ مزدوروں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔راحت رسانی خدمات کے مطابق لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔