پاکستان میں 6شدت کا زلزلہ‘ دہلی‘ جموں او رکشمیر میں جھٹکے محسوس کیے گئے

,

   

زلزلے کا مرکز افغانستان او رتاجاکستان سرحد ی علاقہ تھا اور اس کی گہری 223کیلومیٹرپر مشتمل تھی
اسلام آباد۔اتوار کی صبح پاکستان کے مختلف حصوں میں ایک طاقتور 6شدت سے زلزلے کے جھٹکا محسوس ہوا ہے‘ جس کے مکینو ں میں خوف ودہشت کی لہر پیدا ہوگئی او روہ اپنے گھرو ں کو چھوڑ کر بھر نکل گئے تھے۔

زلزلے کا مرکز افغانستان او رتاجاکستان سرحد ی علاقہ تھا اور اس کی گہری 223کیلومیٹرپر مشتمل تھی‘ اسلام آباد میں نیشنل سیسمک مانٹرینگ کے مطابق یہی وجہہ تھی کہ تباہی کے امکانات کو بڑی حد تک کم ہوئے ہیں۔

جھٹکے اسلام آبادء’پیشوار‘ ہری پور‘ مالا کنڈ‘ ابٹا آباد‘ باٹ گرام‘ پاکستان مقبوضہ کشمیر‘ ٹیکسیلہ‘ پنڈ داندان خان اور ملک کے دیگر مختلف حصوں میں محسوس کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ہندوستان میں بھی بشمول جموں کشمیر‘ پنجاب‘ ہریانہ اوردہلی میں معمولی جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ اب تک کسی جانی او رمالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ پاکستان میں اکثر مختلف قسم کے زلزلے آتے رہے ہیں۔

پاکستان میں 2005میں آنے والے مہلک ترین زلزلے میں 74000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے