پاکستان نے ملیحہ لودھی کو ہٹاکر اقوام متحدہ میں مبصر منیر اکرم کو کیامقرر

,

   

خارجی دفتر نے اپنے بیان میں کہاکہ اقوام متحدہ کے نیو یارک ہیڈکوارٹر میں منیر اکرم مقیم رہیں گے

نیویارک۔اپنی ایک بڑی سفارتی تبدیلی میں پاکستان نے پیر کے روزملیحہ لودی کو ہٹاکر منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں اپنا مستقل نمائندہ متعین کردیا ہے۔

امریکہ سے وزیراعظم عمران خان کی واپسی کے ایک روز بعد ہی یہ فیصلہ لیاگیا ہے‘ جہاں پر انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پچھلے ہفتہ بطور وزیراعظم پاکستان اپنا پہلا خطاب کیاتھا۔

خارجی دفتر نے اپنے بیان میں کہاکہ ”ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے جگہ پر نیویارک میں اقوام متحدہ کے لئے پاکستان کی مستقل نمائندگی کے لئے سفیر منیر اکرم کا تقرر عمل میں لایاگیا ہے“۔

تاہم لودھی کوہٹانے کی وجوہات نہیں بتائیں گئی۔خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی جہاں پر پندرہ منٹ خطاب کے لئے وقت مقرر ہے‘ پچاس منٹ کے خطاب میں زیادہ تر بات چیت کشمیر مسلئے پر کی اور دونیوکلیئر ممالک کے درمیان کشیدگی کے نتائج سے آگاہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

قبل ازیں وزیراعظم نریندر مودی نے اسی شہہ نشین سے خطاب کرتے ہوئے امن کا پیغام دیاتھا جس کے بعد خطاب کرنے والے عمران خان کی تقریر کے دوران جنگ کی باتیں نریندر مودی کے پیغام امن کے عین برعکس دیکھائی دے رہی تھیں۔

حکومت ہند کی جانب سے 5اگست کے روز ریاست جموں او رکشمیر کے خصوصی موقف کو برخواست کرنے کے فوری بعد سے پاکستان مسلئے کشمیر کو بین الاقوامی بنانے کی مسلسل کوشش کررہا ہے

مگر نئی دہلی ارٹیکل370کی برخواستگی کو ہندوستان کا ”داخلی معاملہ“ قراردے رہا ہے۔خارجی دفتر نے اپنے بیان میں کہاکہ اقوام متحدہ کے نیو یارک ہیڈکوارٹر میں منیر اکرم مقیم رہیں گے۔

اکرم ہے کہ تجربہ کار سفیر ہیں جنھوں نے 2002سے 2008تک اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندگی کی تھی۔

انہیں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ میں بے نظیر بھٹو کے قتل معاملے کو پیش کرنے میں ان کے اعتراض کی وجہہ سے ہٹادیاتھا