پاکستان کے جلا وطن سیاست داں نے ”سارے جہاں سے اچھا“ کیمرہ پر گنگنایا۔ ویڈیو ضروردیکھیں

,

   

مذکورہ ایم کیو ایم کی سیاست کا پچھلے تین دہوں سے کراچی میں اچھا اثر ہے کیونکہ یہاں پر اکثریت اردو بولنے والے مہاجرین کی پائی جاتی ہے

لندن۔پاکستان کی متحدہ قومی مومنٹ(ایم کیوایم) بانی الطاف حسین جو یوکے میں جلاوطن کی زندگی گذار رہے ہیں نے کہاکہ ارٹیکل370کی برخواستگی حکومت ہند کا داخلی معاملہ ہے‘

جس پر ہندوستانی عوام کی انہیں غیرمعمولی حمایت حاصل ہورہی ہے۔ مسٹر حسین جس نے 1990کے دہے میں پناہ کے لئے درخواست کی تھی یوکے ہی انہیں بعدازاں شہریت مل گئی۔

مگر ایم کیوایم پر ان کی گرفت کافی مضبوط رہی ہے‘

جو پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے اور معاشی راجدھانی کراچی میں اس کی بنیادیں کافی مضبوط ہیں۔ایک راست نشریات جو ہفتہ کے روز نشر کی گئی تھی میں مسٹر حسین حکومت ہند کی جانب سے جموں او رکشمیر کے خصوصی موقف کو برخواست کرنے کے فیصلے کے ردعمل میں پاکستان سے کہاکہ وہ پاکستان مقبوضہ کشمیر(پی او کے) کو ”ضم“ کرنے کا فیصلہ لینے کی ہمت دیکھائے۔

مسٹر حسین نے کہاکہ ”وہ حکومت ہند کا فیصلہ تھا جس پر انہیں ہندوستانی عوام کی غیر معمولی حمایت حاصل ہورہی ہے‘ وہ بھی پی او کے کو پاکستان میں ضم کرکے دیکھائیں“۔

انہوں نے کہاکہ ”ارٹیکل370کی برخواستگی کو حکومت ہند نے برخواست کیا ہے وہ ہندوستان کا پوری طرح داخلی معاملہ ہے“

مذکورہ ایم کیو ایم کی سیاست کا پچھلے تین دہوں سے کراچی میں اچھا اثر ہے کیونکہ یہاں پر اکثریت اردو بولنے والے مہاجرین کی پائی جاتی ہے‘

جو 1947میں پاکستان کی تشکیل کے بعد ہندوستان سے نقل مقام کرکے وہاں پر گئے ہوئے ہیں۔ اپنی حالیہ تقریر میں حسین نے کہاکہ پاکستان کی سیول او رملٹری تنصیبات ملک کی عوام کوپچھلے 72سالوں سے کشمیر کے مسلئے پر غلط بیانی اور گمراہ کررہے ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”پاکستان کشمیریوں کا غلط استعمال کیاہے اور انہیں ایک کونے میں ڈھکیلنے کا کام کیاہے جہاں پر ان کے پاس سوائے پاکستانی پرچم لہرانے اور جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کا نعرے لگانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ باقی نہیں ہے“۔

انہوں نے پاکستانی حکومتوں پر الزام عائد کہا کہ وہ ”مہاجرین‘ بلوچیوں او رپشتونیوں کے سفاکانہ اجتماعی قتل“ کی منظوری دی ہے او رمزیدکہاکہ قابل افسوس تو یہ ہے کہ اس ”نسل کشی“ کو ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے پوری طرح نظر انداز کردیاہے۔

ایم کیو ایم سکریٹری کی جانب سے ویڈیو کا کچھ حصہ ریلیز کیاگیا جس میں ہندوستان کی حمایت کے طور پر مسٹر حسین کو ”سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا“ گاتے ہوئے دیکھا یاگیا ہے۔

تاہم ویڈیوکے حقیقی وقت اور کہاں پر یہ ویڈیو لیاگیا ہے اس کی وضاحت اب تک نہیں ہوئی ہے۔مسٹر حسین نے 22اگست2016کو ایک اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس کے بعد ان کی پارٹی کے ورکرس نے کراچی میں ایک میڈیادفتر میں توڑ پھوڑ کی اور مخالف پاکستان نعرے بھی لگائے تھے۔

مذکورہ ایم کیوایم صدر نے نہ صرف پاکستان کے خلاف نعرے لگائے بلکہ انہو ں نے ملک کو ”ساری دنیاکے لئے کینسر“ بھی قراردیاہے