پاکستان کے مطالبے پر اقوام متحدہ کا سویڈن واقعے پر رواں ہفتے ہنگامی اجلاس طلب

   

نیویارک: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش پر پاکستان کے مطالبے پر اقوام متحدہ نے رواں ہفتے ہنگامی اجلاس بلا لیا۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے بھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذموم کوشش پر قدم اٹھاتے ہوئے رواں ہفتے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے جاری اجلاس کا ایجنڈا تبدیل کر کے سویڈن واقعے پر بحث کی جائے گی، واضح رہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ سے قرآن پاک کی بے حرمتی پر فوری اقدامات کا مطالبہ کیا تھا، اقوام متحدہ کا اجلاس 14 جولائی تک جاری رہے گا۔