پب جی پر دوستی: گرفتارپاکستانی خاتون کی ضمانت پر رہائی

   

اسلام آباد / نئی دہلی : ہندوستانیشہری سے دوستی کے بعد ہندوستان جانے کے بعد گرفتار ہونے والی پاکستانی خاتون نے ضمانت پر رہائی کے بعد کہا ہے کہ ’اب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں ہندوستانی ہوں۔‘این ڈی ٹی وی کے مطابق پاکستانی خاتون سیما حیدر کو 4جولائی کو غیرقانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ان کو پناہ دینے والے سچن نامی شخص کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔گرفتاری کے وقت ہندو ستانی حکام کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ پاکستانی خاتون اور اْس کے چار بچے گریٹر نوئیڈا میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ انہیں ایک مقامی شخص کی جانب سے مبینہ طور پر پناہ دی گئی تھی جس سے اْس پاکستانی خاتون کی آن لائن ویڈیو گیم پب جی کے ذریعے ملاقات ہوئی تھی۔جوڑے کی کہانی کسی بالی وڈ فلم کی طرح ہے۔ دونوں کے درمیان اس وقت رابطہ ہوا تھا جب کورونا وبا کی وجہ سے پوری دنیا کی طرح پڑوسی ممالک میں بھی لاک ڈاؤن چل رہے تھے۔