پرانے شہر میں سخت ترین سکیوریٹی انتظامات

,

   

مساجد کی شہادت کے خلاف امکانی احتجاج کے پیش نظر امجد اللہ خالد نظربند
حیدرآباد : قدیم سکریٹریٹ کی دو مساجد کو شہید کر نے کے خلاف ممکنہ احتجاج کی اطلاع کے پیش نظر آج جمعہ کے موقع پر پرانے شہر میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ تاریخی مکہ مسجد کے علاوہ کئی مقامات پر پولیس فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ آر اے ایف کو بھی طلب کیا گیا تھا۔ علاقہ سعیدآباد میں حضرت اُجالے شاہ صاحب مسجد کے پاس بھی پولیس پیکٹ متعین کی گئی تھی۔ قدیم سکریٹریٹ کے احاطہ کی مسجد دفتر محمدیہ اور مسجد ہاشمی کو دو دن قبل شہید کردیا گیا تھا جس کے بعدمسلمانوں میں شدید برہمی پائی جاتی ہے۔ حکومت کے اس اقدام کے بعد مختلف مسلم تنظیموں نے اس کے خلاف سخت موقف اختیار کیا تھا اور پولیس نے آج ایم بی ٹی کے ترجمان امجداللہ خان کو ان کے چندرائن گٹہ فارم ہاؤز میں نظر بند کردیاتھا۔ اس کے علاوہ پولیس نے کئی مساجد کے پاس کڑی نظر رکھی تھی۔