پرانے شہر میں عوام کو راشن شاپ ڈیلرس اور پولیس ہراسانی کا سامنا

   

حیدرآباد /3 اپریل (سیاست نیوز ) لاک ڈاون کے دوران غریب عوام کو 12 کیلو چاول کی فراہمی کو یقینی بنانے حکومت کوشش کر رہی ہے لیکن پرانے شہر میں عوام کو راشن شاپس ڈیلرس و پولیس کی ہراسانی کا سامنا ہے ۔ ہر راشن شاپ کے سامنے لمبی قطار دیکھی جارہی ہیں اور سوشیل ڈسٹنسنگ کے نام پر عوام کو ہراساں کیا جارہا ہے ۔ خواتین تیز دھوپ میں 12 کیلو چاول کے انتظار میں قطاروں میں کھڑی نظر آرہی ہیں لیکن راشن شاپ ڈیلرس ان کو مبینہ طور پر ہراساں کر رہے ہیں ۔ حکومت سے چاول کی تقسیم کیلئے کوپن سسٹم متعارف کیا گیا ہے لیکن ہراسانی جاری ہے ۔ یہ دیکھا گیا کہ پرانے شہر کے علاقے چندرائن گٹہ ، یاقوت پورہ اور چارمینار میں راشن شاپ ڈیلرس کے ساتھ پولیس بھی ہراساں کر رہی ہے ۔ بعض ایسی شکایتیں عام ہیںجس میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور بدکلامی بھی کی جارہی ہے ۔ محکمہ سیول سپلائیز کو چاہئے کہ چاول کی سربراہی آسان بنانے اقدامات کریں اور اپنے عملے کو ہر حلقہ میں تعینات کرکے راشن شاپس پر راست نگرانی رکھی جائے ۔