پرنب مکرجی نے بھارت رتن ملنے پر کانگریس کو فخر : راہل گاندھی

,

   

کانگریس صدر راہل گاندھی نے سابق صدر پرنب مکھرجی کو بھارت رتن سے سرفراز کئےجانے پر انہیں مبارک باد پیش کیا۔ راہل گاندھی نے جمعہ کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’پرنب دا کو بھارت رتن کے اعزاز سے نوازنے پر انہیں مبارک باد۔ کانگریس کو اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے ایک اپنے کو قومی تعمیر اور عوامی شعبےمیں شاندار خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔‘‘

انہوں نے اس بات پر بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا کہ گیت کار اور موسیقار بھوپین ہزاریکا اور سماجی خدمت گار ناناجی دیش مکھ کو بھی بھارت رتن کے اعزاز سے سرفراز کیا گیاواضح رہے کہ حکومت نے سابق صدر پرنب مکھرجی، آنجہانی موسیقار اور گیت کار بھوپین ہزاریکا اور سماجی خدمت گار ناناجی دیش مکھ کو بھارت رتن سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا گیا ۔70ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر جمعہ کو صدر رام ناتھ کووند نے ان عظیم ہستیوں کو ملک کا اعلی شہری اعزاز دیئے جانے کا اعلان کیا۔بھوپین ہزاریکا اور نانان جی دیش مکھ کو یہ اعزاز پس از مرگ دیا گیا ہے۔گزشتہ تین برسوں سے کسی کو بھی بھارت رتن نہیں دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے 2015 میں سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی اور بنارس ہندو یونیورسٹی کے بانی اور مجاہد آزادی مدن موہن مالویہ کو اس اعلی شہری اعزاز سے سرفراز کیا گیا تھا۔بھوپین ہزاریکا آسام سے یہ اعزازحاصل کرنے والی دوسری شخصیت ہیں۔ ان سے پہلے مجاہد آزادی گوپی ناتھ باردولوئی کو 1999 میں پس از مرگ بھارت رتن دیا گیا تھا۔مسٹر پرنب مکھرجی بھارت رتن حاصل کرنے والے ملک کے 6ویں شخص ہیں جو صدر رہ چکے ہیں۔ ان میں سے سروپلی رادھا کرشن اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے صدر بننے سے پہلے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔