پرنب مکرجی کی دختر شرمشتھا مکرجی زیر حراست

,

   

٭ دہلی مہیلا کانگریس کی صدر شرمشتھا مکرجی کو آج مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے مکان کے قریب اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کررہی تھیں۔ شرمشتھا مکرجی، سابق صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی دختر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی مہیلی کانگریس کی دیگر 50 کارکنوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جنہیں مندر مارگ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔