حیدرآباد 16 جنوری (سیاست نیوز) مسٹر پرنجیو سکسینہ IRSME انڈین ریلوے سرویس آف میکانیکل انجینئرنگ نے کمشنر ریلوے سیفٹی ساؤتھ سنٹرل ریلوے سکندرآباد کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ پی سکسینہ 1987 ء بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں اور میکانیکل انجینئرنگ میں گرائجویٹ ڈگری حاصل کی ہے۔ اُنھیں ساؤتھ سنٹرل ریلوے میں 3 دہوں تک خدمات کا طویل تجربہ ہے۔ وہ ناردن ریلوے میں بھی مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ پرنجیو سکسینہ ساؤتھ ایسٹ سنٹرل ریلوے میں ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ پی سکسینہ نے تکنیکی شعبہ جات میں ریسرچ پر مبنی لٹریچر اور پیپرس تحریر کئے ہیں۔ اُنھیں ڈائرکٹر جنرل آر ڈی ایس او کی جانب سے نمایاں کارکردگی پر ایوارڈس حاصل ہوچکے ہیں۔ ر