پروردگار کے دیدار سے بہتر کوئی چیز نہیں

   

عَنْ صُهَيْبٍ رضي اللہ عنه عَنِ النَّبِيِِّ صلي اللہ عليه وآله وسلم قَالَ : إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ، قَالَ : يَقُوْلُ ﷲُ عزوجل : تُرِيْدُوْنَ شَيْئًا أَزِيْدُکُمْ؟ فَيَقُوْلُوْنَ : أَ لَمْ تُبَيِّضْ وُجُوْهَنَا؟ أَ لَمْ تُدْخِلْنَا الْجَنَّةَ وَتُنَجِّنَا مِنَ النَّارِ؟ قَالَ : فَيُکْشِفُ الْحِجَابَ فَمَا أُعْطُوْا شَيْئًا أَحَبَّ إِلَيْهِمْ مِنَ النَّظَرِ إِلٰی رَبِّهِمْ عزوجل ثُمَّ تَلاَ هٰذِهِ الآيَةَ : ( لِلَّذِيْنَ أَحْسَنُوا الْحُسْنٰی وَ زِيَادَةٌ ) ( يونس، ۱۰۔۲۶).
رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَالتِّرْمِذِيُّ.
’’حضرت صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب جنتی جنت میں داخل ہوجائیں گے، اللہ عزوجل فرمائے گا : تم کچھ اور چاہتے ہو تو میں تمہیں دوں؟ وہ عرض کریں گے : (اے ہمارے رب! کیا تو نے ہمارے چہرے منور نہیں کر دیئے کیا تو نے ہمیں جنت میں داخل نہیں کر دیا اور ہمیں دوزخ سے نجات نہیں دی)۔ فرمایا : اس کے بعد اﷲتعالیٰ پردہ اٹھادے گا، انہیں اپنے پروردگار کے دیدار سے بہتر کوئی چیز نہیں ملی ہو گی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی : ’’ایسے لوگوں کے لئے جو نیک کام کرتے ہیں نیک جزا ہے (بلکہ) اس پر اضافہ بھی ہے۔‘‘( يونس، ۱۰۔۲۶)