پروفیسر شمیم جیراجپوری کا انتقال

   

حیدرآباد۔/10 جنوری، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر پروفیسر شمیم جیراجپوری کا انتقال ہوگیا۔ اردو یونیورسٹی میں آج انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جلسہ تعزیت سے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر شمیم جیراجپوری کے انتقال کو یونیورسٹی کا عظیم نقصان قراردیا۔ ان کا 81 سال کی عمر میں آج نئی دہلی میں انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران شامل ہیں۔ انہوں نے 9 جنوری 1998 کو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی تھی۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں سال 2012 کے جلسہ تقسیم اسناد میں یونیورسٹی نے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا تھا۔ تعزیتی جلسہ سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے پروفیسر فضل الرحمن، وائس چانسلر عبدالحق یونیورسٹی کرنول، ڈاکٹر مصطفی کمال، پروفیسر قاضی ضیاء اللہ ریجنل ڈائرکٹر بنگلور اور ڈاکٹر محمد احسن ریجنل ڈائرکٹر بھوپال نے خراج عقیدت پیش کیا۔1