پروفیسر مظہر آصف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نئے وائس چانسلر

   

نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف پرشین کے پروفیسر مظہر آصف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر بنائے گئے ہیں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کو کئی ماہ سے ایک مستقل وائس چانسلر کا انتظار تھا۔پروفیسر مظہر آصف نے جے این یو سے ا یم اے اور پی ایچ ڈی جبکہ یو جی سی سے پوسٹ پروفیسریٹ کی ہے۔ان کی صوفی ازم اور ہندوستان کی قرون وسطی کی تاریخ میں خاص دلچسپی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ وہ حکومت ہند کی قومی تعلیمی پالیسی کی مسودہ سازی کمیٹی کے ممبر بھی رہے تھے،وہ قومی مانیٹرنگ کمیٹی برائے تعلیم، ایم ایچ آر ڈی سے وابستہ رہے جبکہ ممبر ایگزیکٹو کونسل،جواہر لال نہرو یونیورسٹی بھی رہے۔