پرویز الہٰی کی نظر بندی کو ایک بار پھر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

   

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی کی نظر بندی کو ایک بار پھر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی نظر بندی کیخلاف درخواست پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے دائر کی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نظر بندی کے خلاف ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم دی گئی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا۔ قیصرہ الہٰی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کو عدالت میں طلب کر کے انہیں آزاد کیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پر حتمی فیصلے تک پرویز الہٰی کو کسی اور مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔