پشپا2: الو ارجن سے جونئیر این ٹی آر کی سٹ پر ملاقات

   

ممبئی۔ سوپر اسٹار این ٹی آر جونیئرکو حیدرآباد کے راموجی فلم سٹی میں آنے والی فلم پشپا 2 کے سیٹ پر اللو ارجن سے ملاقات کرتے دیکھا گیا۔پشپا: دی رول سٹ سے آر آر آر اسٹار کی ایک تصویر سوشل میڈیا پرگردش کر رہی ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ این ٹی آر جونیئر نے سیٹس کا دورہ کیوں کیا۔پشپا کی پہلی قسط میں الو ارجن نے ایک ٹرک ڈرائیورکا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا، جو لال صندل کی لکڑی اسمگل کرتا ہے اور آخرکار ایک بڑے عہدے پر پہنچ جاتا ہے۔ اس فلم میں رشمیکا مندنا بھی ہیں، جو سری والی کا کردار نبھایا ہے ۔ پشپا 2: دی رائز الو ارجن اور فہد فاصل کے گردگھومے گی۔ این ٹی آرجونیئر فی الحال اپنی اگلی بغیر ٹائٹل والی تلگو فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو جھانوی کپورکے تیلگو ڈیبیو فلم بھی ہے اور یہ اس سال کے آخر میں ریلیزکے لیے تیار ہے۔ یہ بھی خبر ہے کہ اداکار وار 2 میں بالی ووڈ اداکار ریتک روشن کے ساتھ بڑے پردے پرنظر آئیں گے۔وار 2 ہندی سنیما میں این ٹی آرجونیئر کے ڈیبیو فلم ہوگی اور وہ اس فلم کے ذریعہ بالی ووڈ میں قدم رکھ رہے ہیں۔