پلواماں حملہ۔ کچھ ایسے سوالات جس کا جواب ناگزیر ہے۔ ویڈیو

,

   

دی وائیر ہندی چیانل عارفہ کا انڈیاپروگرام کے دوران مشہور صحافی عارفہ خانم مرکز میں زیراقتدار مودی حکومت سے کچھ چبھتے سوال کئے ۔

انہوں نے کہاکہ پوچھا کہ آخر کیاوجہہ سے بی جے پی کے مرکز میں اقتدار میں آنے کے بعد سے قومی سالمیت کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔۔

عارفہ خانم نے کہاکہ 26/11حملے کے وقت نریندرمودی ملک کے وزیر اعظم نہیں تھے مگر اس وقت انہوں نے کچھ ایسے سوال کئے تھے جو پلواماں حملے کے بعد دوبارہ ان سے ہی پوچھے جارہے ہیں۔

عارفہ نے کہاکہ وادی کشمیر دہشت گردبرہان وانی کے سکیورٹی دستوں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سے ائے دن کچھ نہ کچھ گھاٹی میں رونما ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ انٹلیجنس کی ناکامی کے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی زبان کھولنا چاہئے۔

انہوں نے مودی حکومت سے استفسار کیاکہ قومی سالمیت کے متعلق حکومت نے کونسا ٹھوس اقدام اٹھایا۔ انہوں نے کشمیری طلبہ اور صحافیوں کے ساتھ پلواماں حملے کی رپورٹنگ کے بہانے بدسلوکی کرنے والوں کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہاکہ جو لوگ بشمول عارفہ خانم دیگر صحافیوں کو گالی گلوج کررہے ہیں خود کو سب سے برا محب وطن کہتے ہیں

مگر حب الوطنی ان کے اندر کہیں نظر نہیں آتی۔ پیش ہے

عارفہ خانم کا یہ ویڈیو

YouTube video