پلے کارڈس ساتھ نہ لانے پر اپوزیشن کے اسرار کے بعدلوک سبھا اسپیکر نے طرفی کو کیامنسوخ

,

کانگریس کے چار اراکین پارلیمنٹ مانچکم ٹائیگور‘ رامیاہری داس‘ جیوتی منی اور ٹی این پرتھاپن کو پچھلی پیر کے روزسارے مانسون سیشن جو12اگست کوختم ہونے والا ہے کہ پلے کارڈس رکھنے پر برطرف کردیاگیاتھا۔

نئی دہلی۔ ایوان پارلیمنٹ میں پلے کارڈس ساتھ نہیں لانے کا اپوزیشن کی جانب سے یقین دہانی کے بعد کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ کی برطرفی سے لوک سبھا اسپیکر نے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔

اسپیک اوم برلا نے ایک حکم نامہ سنایا اور مذکورہ ممبرس سے استفسار کیاکہ وہ ایوان کی حرمت کا احترام کریں۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے برطرفی کے احکامات سے دستبرداری کی تجویز کی پیش کی تھی

کانگریس کے چار اراکین پارلیمنٹ مانچکم ٹائیگور‘ رامیاہری داس‘ جیوتی منی اور ٹی این پرتھاپن کو پچھلی پیر کے روزسارے مانسون سیشن جو12اگست کوختم ہونے والا ہے کہ پلے کارڈس رکھنے پر برطرف کردیاگیاتھا۔

اس سے قبل اسپیکر اوم برلا نے انہیں متنبہ کیاتھا کہ اگر وہ احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو ایوان کے اندر پلے کارڈس نہ لہرائیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مارمو کی حلف برداری تقریب کے بعد پچھلے پیر کے روز جیسے ہی لوک سبھا کی کاروائی شروع ہوئی‘ مذکورہ ممبرس نے جی ایس کی بڑھی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی جیسے مضوعات پر نعرے بازی شروع کردی تھی۔ بعض اراکی پارلیمنٹ کے ہاتھوں میں پلے کارڈساور بیانرس تھے اورکچھ ایم پیز ؎ایوان کے وسط تک پہنچ گئے تھے۔