پلے ہنوز دواخانہ میں

   

ساؤ پالو۔ لیجنڈری فٹ بالر پلے کو پیشاب میں انفیکشن کی وجہ سے مزید کچھ دن دواخانہ میں رہنا پڑے گا۔ ساؤ پالوکے البرٹ آئن اسٹائن اسپتال نے کہا ہے کہ 81 سالہ پلے کو 13 فروری کو بڑی آنت کے کینسر کا علاج جاری رکھنے کے لیے دواخانہ میں داخل کروایاگیا تھا لیکن بعد میں ڈاکٹروں نے پایا کہ وہ انفیکشن میں مبتلا ہیں۔اس کی حالت مستحکم ہے اور امکان ہے کہ انہیں اگلے چند دنوں میں دواخانہ سے رخصت کردیا جائے گا۔ پچھلے سال اگست میں معمول کے چیک اپ کے دوران پلے کو بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کی کیموتھراپی ہوئی تھی۔