پناہ گزینوں کے لئے 28گھنٹوں میں کویت کے یوٹیوبر نے 1ملین ڈالر اکٹھا کئے

,

   

کویت کے ایک یوٹیوب اسٹار جوعرب دنیامیں ابو فلاح کے نام سے مشہور ہیں‘ نے یو این ایچ سی آر کے تعاون سے عطیہ مہم میں علاقے میں موجود پناہ گزینوں کے ایک ملین ڈالر سے زائد کی رقم اکٹھا کی ہے۔

مواد کو تشکیل دینے والے نے 29اکٹوبر کے روز راست نشریات کے دوران اپنے اپیل کے 28گھنٹوں میں یہ رقم جمع کی ہے۔

مذکورہ یوٹیوبر جس کا حقیقی نام حسن سلیمان ہے جو معروف ان لائن گیم’فورٹ نائٹ“ کے لئے ویڈیوز بناتے ہیں اور یوٹیوب پر ان کے تنہا 20ملین فالورس ہیں۔

مذکورہ یوٹیوبر نے اپیل کے 28گھنٹوں کے بعد ٹوئٹر پر لکھا”شکر ہے اللہ کا ہم نے ایک ملین اکٹھا کئے ہیں“۔

پیر کے روز دوبارہ ٹوئٹر پر ائے اور تمام عطیہ دہندگان اور حامیوں کا تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا ہے

مذکورہ اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی (یو این ایچ آر سی) نے اس کو ہی ٹوئٹر پر شیئر کیا اور اس اقدام کو ”بہترین کوشش“ قراردیاہے۔

یو این ایجنسی نے کہاکہ سخت سرما‘ بڑھتی معیشت کی سختی‘ آسمان چھوتی قیمتیں اور بعض ممالک میں کرنسی کی اہمیت کا کم ہونے جیسے سخت مسائل کاپناہ گزینوں کو سامنا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ یہ پیسے 5700سے زائد متاثرہ خاندانوں میں بانٹے جائیں گے