پنجاب کانگریس قائدین سدھو کی قیادت میں جمعرات کے روز لکشمی پور کھیری کی طرف مار چ کریں گے

,

   

چندی گڑھ۔کسانوں کی ہلاکت کے مسلئے پرمذکورہ پنچاب کانگریس کے ریاستی یونٹ سربراہ نوجوت سنگھ سدھو کی قیادت میں جمعرات کے روز اترپردیش کے لکشمی پور کھیری کی طرف احتجاج مارچ کریں گے۔

پارٹی ذرائع نے چہارشنبہ کے روم بتایاکہ دوپہر میں مارچ موہالی سے شروع ہوگا۔

سدھو نے منگل کے روز کہا تھا کے لکشمی پور تشدد کے ضمن میں مرکزی مملکتی وزیر داخلہ اجئے مشرا کے بیٹے کو ماخوذ نہیں کیاگیاتو پارٹی کی ریاستی یونٹ لکشمی پور کھیری کی طرف مار چ کرے گا۔

اس سے قبل دن میں سد ھو نے پارٹی لیڈر پرینکا گاندھی کو زیر تحویل رکھنے پر اترپردیش پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ائین کی روح کی خلاف ورزی کو مورد الزام ٹہرایاتھا۔

انہوں نے ٹوئٹ کیاتھا کہ پرینکا گاندھی کو 54گھنٹے ہوگئے کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا ہے 24گھنٹوں سے زائد بنیادی حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے۔

بی جے پی اور یوپی پولیس تم ائین کی روح کی خلاف ورزی کررہے ہوں۔ جو ہمارے بنیادی انسانی حقوق کو متاثر کیاہے“۔