پنجہ گٹہ میں تاجر کا قتل

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : پنجہ گٹہ کے علاقہ میں آج رات پیش آئی قتل کی سنگین واردات میں ایک تاجر کا قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 44 سالہ شخص رام پرساد پر نامعلوم افراد نے اس وقت حملہ کیا جب وہ ایک مندر میں درشن کے بعد واپس ہورہا تھا ۔ نامعلوم افراد جو تیز دھار ہتھیاروں سے لیس ہے لوہے کے کاروباری پرساد پر ٹوٹ پڑے اور ڈھیر کردیا ۔ ذرائع کے مطابق رام پرساد گچی باولی علاقہ کا ساکن تھا جو لوہے کے اسکراپ کا کاروبار کرتا تھا ۔ پنجہ گٹہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔