پنجہ گٹہ میں سڑک حادثہ ، زخمی شخص کی موت

   

حیدرآباد۔/29 اگسٹ، ( سیاست نیوز) شہر کے علاقہ پنجہ گٹہ میں پیش آئے ایک حادثہ میں ہوٹل کا ملازم موٹر سائیکل کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے بموجب 40 سالہ شیخ مرتضیٰ ساکن راجیو گرہا کلپا باچو پلی لکڑی کا پل علاقہ میں واقع ایک ہوٹل میں ویٹر کی حیثیت سے ملازمت کرتا تھا اور کل رات ڈیوٹی کے بعد وہ اپنے مکان واپس لوٹ رہا تھا کہ امیر پیٹ بگ بازار چوراہا کے قریب ایک نامعلوم تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے شیخ مرتضیٰ کی موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی شخص کو بذریعہ ایمبولنس گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس پنجہ گٹہ نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیا۔B