واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات سے چند گھنٹے قبل مستقبل پر نظر رکھنے والے پنڈتوں نے کملا ہیرس کے صدر بننے کی پیش گوئیاں کردیں۔10صدور میں سے 9کی درست پیش گوئی کرنے والے امریکی مورخ لچ مین نے کہاکہ ٹرمپ کو شکست ہوگی، 1986کے بعد سے لچ مین کی صرف ایک بار 2000 میں پیش گوئی غلط ثابت ہوئی ، ٹرمپ کی 2016 ء میں جیت کی پیش گوئی کرنے والے تھامس ملر کا کہنا ہے کہ کملا جیت جائیں گی۔ امریکی جریدے فارچیون کے مطابق مہم کے آخری مرحلے میں پیش گوئی اچانک ٹرمپ سے ہٹ گئی اور ہیرس کامیاب ہورہی ہیں ۔ایک ہفتہ سے بھی کم عرصہ قبل پیشن گوئیاں ٹرمپ کی طرف جاتی نظر آرہی تھیں ، لیکن اب نہیں۔ اب ہیرس برتری میں ہے ۔صدارتی تاریخ دان ایلن لچ مین اپنی پیش گوئی پر قائم ہیں کہ کملا ہیرس وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں ٹرمپ کو شکست دیں گی۔