پوسٹ مارٹم رپورٹ۔ دماغ کی رگوں کے پھٹنے کی وجہہ سے تبریز انصاری کی موت ہوئی ہے۔

,

   

رانچی۔ تبریز انصاری جس کو گاڑی چوری کے شبہ میں بے رحمی کے ساتھ پیٹا گیاتھا‘ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت دماغ کی رگوں کے پھٹنے سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹرس کی جانب سے داخل کی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہاگیاہے کہ انصاری کے سر کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں جس کے وجہہ سے ان کے دماغ کی رگیں پھٹ گئیں جو موت کا سبب بنا ہے۔

گاڑی چورے میں ملوث ہونے کے شبہ کے بعد انصاری کو پچھلے ماہ ایک گروپ نے بے رحمی کے ساتھ پیٹااور ”جئے شری رام“ کانعرہ لگانے پر مجبور بھی کیاتھا۔

اس کے دوساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی اور اب تک پولیس ان کو پکڑ نہیں سکی ہے۔

مارپیٹ کا واقعہ پیش آنے کے ایک ہفتہ بعد انصاری کی عدالتی تحویل میں موت ہوگئی تھی۔

اس قتل کے معاملے میں اب تک گیارہ لوگوں کو بھی گرفتار کیاگیاہے۔

دودن قبل سرائے کالا پولیس اسٹیشن میں پوسٹ مارٹم رپورٹ داخل کی گئی ہے۔

ائی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے پولیس کے ایک ذرائع نے کہاکہ ”تحقیقات کے دوران اس بات کی جانکاری ملی ہے کہ دوپولیس اسٹیشنوں کے افسر انچارج تبریز کو بچانے کے لئے وقت رہتے حرکت میں نہیں ائی۔

مقامی لوگوں نے پولیس کو واقعہ کی جانکاری 2رات میں دی مگر وہ وہ موقع پر صبح 6بجے پہنچی“۔انہوں نے کہاکہ ”تبریز کو دیکھنے والے ڈاکٹرس نے بھی صحیح انداز میں علاج نہیں کیا۔

ایکس رے رپورٹ میں صاف دیکھائی دے رہا ہے کہ سر کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی مگر دماغ کی رگوں کا علاج نہیں کیاگیا۔

 

جیل کو بھیج دیاگیا“۔

مذکورہ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے انصاری کی موت کے متعلق ریاستی حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے۔

وہیں جولائی 5کے احتجاجوں پر ہائی کورٹ نے ناخوشگواری ظاہر کی‘ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں ہے‘ حالانکہ پولیس کے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے