پولاورم پروجیکٹ کے کام کو گینزبک میں نیاریکارڈ شامل کروانے کی مساعی

   

حیدرآباد 6 جنوری ( یو این آئی) آندھرا پردیش کی نبض پولاورم پروجیکٹ کے کاموں کے سلسلہ میں گینز بک ریکارڈ بنایاجارہا ہے ۔نویگ انجینئرنگ کمپنی لمیٹیڈ 24گھنٹوں میں 30ہزار کیوبک میٹر کنکریٹ کے کام کر رہی ہے جس کا آغاز اتوار کی صبح سات بجے ہوگیا۔کمپنی نے گینز ریکارڈ کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی میڈیا اور قومی میڈیا کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا ہے ۔ اس پروجیکٹ کے اسپل چینل میں ریکارڈ سطح پر کنکریٹ ڈالنے کے کاموں کا آغاز کردیاگیا ہے ۔یہ کام پیر کی صبح 8بجے تک جاری رہیں گے ۔اب تک کنکریٹ ڈالنے کا گینز ریکارڈ دبئی میں ریکارڈ کیاگیا تھا۔پولاورم پروجیکٹ کے کاموں میں24گھنٹوں میں 30ہزار کیوبک میٹر کنکریٹ ڈالا جائے گا۔دبئی کے ایک ٹاور کی تعمیر کے موقع پر 2017میں 36گھنٹوں کے دوران 21,580 کیوبک میٹر کنکریٹ بچھانے کا کام انجام دیاگیا تھاجو ایک ریکارڈ بن گیا۔ویگ انجینئرنگ کمپنی لمیٹیڈ نے توقع ظاہر کی ہے کہ پولاورم پروجیکٹ میں 24گھنٹوں کے دوران 30ہزار کیوبک میٹر کنکریٹ ڈالاجائے گاجس کانشانہ رکھا گیا ہے ۔