پولش خاتون ڈاکٹر سعودی عرب میں عقاب میلے کے مقابلے میں شامل

   

ریاض : سعودی عرب میں عقابوں کے بین الاقوامی عقاب میلے کے مقابلے میں شامل ایک یورپی خاتون ڈاکٹر بھی ہیں۔ پولش فالکنر میلڈا شارلٹ نے شاہ عبدالعزیز عقاب فیسٹول میں فالکنرز کیساتھ الملواح مقابلے میں حصہ لیا۔ یہ عقاب سعودی عرب کے شمال میں ملھم کے مقام پر جاری ہے۔پولش میلاڈا نے پہلی بین الاقوامی شرکت پر اپنی بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ پولش نے بتایا کہ اس کی شروعات بطور ماہر حیوانات اور جانوروں میں اس کی دلچسپی کی وجہ سے ہوئی۔ وہ کہتی ہیں کہ اپنے کام کے ذریعہ میں نے عقاب کی پرورش کرنے والوں اور عقابوں کے درمیان دلچسپی اور ان کی دیکھ بھال میں دلچسپی اور خاص تعلق نوٹ کیا۔