پولیس نے پراوین قتل معاملے میں دو افراد کو گرفتار کرلیا

   

بیلاری : جنوبی کنڑ ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نوجوان لیڈر پروین نیتارو کے مبینہ قتل کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولس افسر نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ جنوبی کنڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ہرشی کیش سوناونے نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کے نام محمد شفیق اور ذاکر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ذاکر ہسٹری شیٹر ہے اور ساونور کا رہنے والا ہے جبکہ شفیق بیلاری کا رہنے والا ہے ۔سوناونے نے کہا کہ دونوں کا پیپلز فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آْئی) سے تعلق ہونے کا شبہ ہے ۔ پولیس اس کی بھی تحقیقات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران پولیس نے ان دونوں کو جرم کا مرتکب پایا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ پروین کا منگل کی رات بلاری میں تیز دھار ہتھیاروں سے کاٹ کر قتل کر دیا گیا تھا جب وہ دکان بند کر کے گھر واپس جا رہا تھا۔ حملہ آور قتل کی واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ۔