پولیس کانسٹبل رشوت لیتے ہوئے گرفتار

   

حیدرآباد : /21 ستمبر (سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے مہیشورم پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک پولیس کانسٹبل کو رشوت کی رقم حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایل یادیا نے ایک کیس کے ملزم کو سی آر پی سی کے تحت 41A نوٹس جاری کرنے رشوت کا مطالبہ کیا تھا ۔ درخواست گزار نے اینٹی کرپشن بیورو سے یہ شکایت درج کروائی کہ نوٹس جاری کرنے کانسٹبل رشوت کا مطالبہ کررہا ہے ۔ 20 ہزار روپئے سب انسپکٹر کو اور خود کیلئے 5 ہزار روپئے حوالے کرنے کا مطالبہ کررہا تھا جس پر اینٹی کرپشن بیورو سے شکایت درج کی گئی تھی ۔ بیورو کے عہدیداروں نے آج مہیشورم پولیس اسٹیشن پہنچ کر اُس وقت کانسٹبل یادیا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب اس نے 25 ہزار کی رشوت کی رقم قبول کرلی تھی ۔ گرفتار پولیس کانسٹبل کو انسداد رشوت ستانی کی عدالت میں پیش کر کے جیل بھیج دیا گیا ۔ B