حیدرآباد۔/6 نومبر، ( سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد کی جانب سے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کی درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے خصوصی مہم چلائی گئی۔ اس مہم کے تحت ہفتہ کو پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کی درخواستوں کی یکسوئی کا اہتمام کیا گیا۔ امیر پیٹ، بیگم پیٹ، ٹولی چوکی، کریم نگر اور نظام آباد کے 5 پاسپورٹ سیوا کیندر میں جملہ3700 اپواینٹمنٹ منظور کئے گئے ان میں سے 50 فیصد کی بکنگ ہوئی اور 1460 درخواستوں کی پراسیسنگ کی گئی ۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا نے حیدرآباد کے دو پاسپورٹ کیندر کا دورہ کرکے درخواست گذاروں سے بات کی اور ان کی درخواستوں کی یکسوئی کے سلسلہ میں عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا۔ر