پونچھ کے شہدا کو چیف جسٹس چندرچوڑ کا خراج

   

کرسمس تقریب سے خطاب میں لوگوں کوخاص پیغام
نئی دہلی: ملک بھر میں کرسمس انتہائی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ اس درمیان سپریم کورٹ میں کرسمس ڈے تقریب کو خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے ایک بڑا بیان دیا۔ انھوں نے لوگوں سے ایک خاص اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کچھ دن پہلے اپنی فوج کے چار اراکین کی شہادت دیکھی۔ اس لیے جب ہم کرسمس منائیں تو ہمیں ان لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو سرحدوں پر اس ٹھنڈ کا سامنا کر رہے ہیں۔چیف جسٹس چندرچوڑ نے کہا کہ ہم صبح آرام سے اٹھتے ہیں اور ہمارا ملک محفوظ رہتا ہے کیونکہ یہ جوان سرحد پر ہوتے ہیں۔ ہم جو بھی کریں ہماری یادوں میں یہ فوجیں ہونی چاہئیں۔ چیف جسٹس چندرچوڑ نے سپریم کورٹ میں کرسمس ڈے تقریب میں کرسمس کا نغمہ بھی گنگنایا اور اس میں دیگر لوگوں نے بھی ان کا ساتھ دیا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس چندرچوڑ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہندوستانی فوج کے چیف جنرل منوج پانڈے چار فوجیوں کے شہید ہونے کے بعد آج راجوری سیکٹر کا دورہ کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہی پونچھ میں دہشت گردوں نے دو گاڑیوں پر حملہ کیا تھا جس میں چار فوجی شہید ہو گئے تھے۔
جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے تھے۔