پونے کی عدالت نے کیران گوساوی کو دھوکہ دہی کے معاملے میں عدالتی تحویل میں بھیجا

,

   

ممبئی۔ مہارشٹرا کے پونے کی ایک مقامی عدالت نے کروز منشیات معاملے کے اہم گواہ کیران گوساوی جس کو دھوکہ دہی کے معاملے میں پونے پولیس نے گرفتار کیاتھا‘عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

گوساوی 11نومبر سے لاشکر پولیس اسٹیشن کی پولیس تحویل میں ہے‘ قبل ازیں گرفتاری کے بعد اسی طرح کے معاملے میں فراس خانہ پولیس اسٹیشن میں وہ 12دنوں تک تحویل میں تھا۔

کیران گوساوی کے خلاف یہاں پر چار مقدمات درج ہیں بشمول پونا شہر کے فراس خانہ‘ لاشکر‘ وانوواری پولیس اسٹیشنوں اور پیمپری چنچواڑ کے بھوساری پولیس اسٹیشن میں یہ مقدمات درج ہیں۔

وانواوری پولیس پونا شہر نے عدالت میں آج ان کے پاس درج دھوکہ دہی کے معاملے میں پولیس تحویل کی مانگ پرمشتمل ایک درخواست دائر کی ہے۔

ممکن ہے کہ عدالت جمعرات کے روز اس پر فیصلہ کرے گا۔ ارباز مرچنٹ کے پاس سے ضبط گانجہ کے معاملے میں گوساوی او راس کا محافظ پربھاکر راہوجی سیال آزاد گواہ ہیں‘ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کا ارباز مرچنٹ دوست ہے۔

سیال نے الزام لگایا ہے کہ گوساوی نے کروز شپ پر دھاوے کے بعدایک فرد سے 50لاکھ روپئے کی مانگ کی تھی۔

گوساوی اس وقت سرخیوں میں آیاتھا جب بالی ووڈ ادکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ ممبئی منشیا ت کروز شپ کیس میں گرفتاری کے بعد تصویر وائرل ہوئی تھی۔

این سی بی کی ایک ٹیم نے 2اکٹوبر کے روز گوا کے راستے بیچ سمندر میں کروڈیلا کروز شپ پر چل رہی ایک مبینہ منشیات پارٹی پر دھاوا کیاتھا۔ اس کیس میں جملہ 20لوگ بشمول دو نائجریائی شہریوں کی اب تک گرفتاری عمل میں ائی ہے۔