ماسکو : روسی صدر ولادمیر پوٹن نے فوجی مشقوں کا جائزہ لیا جو سمجھا جاتا ہے کہ جوابی نیوکلیئر حملہ کی تیاری ہے۔ وزیر دفاع سرجی شوئیگونے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد روس کی فوجی طاقت کی تیاری کی آزمائش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن اگر نیوکلیئر حملہ کرتا ہے تو اس کے جواب میں منہ توڑ نیوکلیئر کارروائی کی جائے گی ۔ قصر صدارت کریملن کے مطابق ان مشقوں میں ہوا بازی ، زمینی ، بحری مزاحمت کرنے والی فورسس نے حصہ لیا۔ ان مشقوں کے تحت روس کے دور دراز کے مشرقی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے یارس بین براعظمی بلاسٹک میزائیل داغے گئے۔