پوپ فرانسس نے ٹرمپ اور ہیریس دونوں کو مسترد کردیا

   

ویٹکن سٹی : کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے امریکہ کے دونوں سرفہرست امیدواروں کی مخالفت کردی، کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ اور کملاہیریس دونوں ہی زندگی کیخلاف اقدامات کے حامی ہیں۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ امیگرینٹس کے خلاف ہیں اور کملاہیریس اسقاط حمل کی حامی ہیں۔ انہوں نے امریکہ میں کیتھولک ووٹرز پر زور دیا کہ وہ ڈونالڈ ٹرمپ اور کملاہیریس کے بجائے کسی کم برے صدارتی امیدوار کا انتخاب کریں۔