پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

   

نئی دہلی۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل عبور کرنے کے باوجود ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو 31 ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی اوسی ایل) کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔