پٹھان کی اسکریننگ کو روکنے کے لئے کرناٹک کے ضلع میں تھیٹرس پر ہندو کارکنوں کا ہنگامہ

,

   

بیلگاوی میں کھڑے باز ار پولی سنے 30ہندو کارکنوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کیااور بعض کو تحویل میں لیاہے۔
بیلگاوی۔بالی ووڈ کے بادشاہ خان اوردپیکا پدکون کی فلم ’’پٹھان“ کی کرناٹک کے ضلع میں چہارشنبہ کے روز اسکریننگ کو روکنے اور تشدد برپا کرنے کی کوشش اور تشددبرپاکرنے کے معاملے میں کم ازکم 30ہند وکارکنوں پر مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

مذکورہ ہندو کارکنوں نے سوراپا اور نارتاکی تھیٹرس میں ہنگامہ برپا کیا اور فلم کے پوسٹرس پھاڑ دئے۔

بائیکاٹ کے باوجود فلم کی ریلیز کی انہوں نے مذمت کی اور بیانرس پھاڑنے کااعلان کیاتھا۔ تھیٹرس کے اطراف واکناف میں سخت چوکسی اختیار کی گئی تھی۔

بیلگاوی میں کھڑے باز ار پولی سنے 30ہندو کارکنوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کیااور بعض کو تحویل میں لیاہے۔محکمہ پولیس نے تھیٹرس کے قریب میں کرناٹک اسٹیٹ ریسور پولیس(کے ایس آر پی) کی ایک پلاٹون تعینات کردی ہے۔

بیلگاوی ساوتھ حلقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ابھئے پٹیل نے فلم کی ریلیز کی مذمت کی اور نمائش روکنے پر زوردیاہے۔انہوں نے کہاکہ ”انہیں لوگوں کے احساس کو سمجھنااور فلم کی اسکریننگ پر روک لگادینا چاہئے۔

اس طرح کی فلموں سے سوسائٹی کے ماحول خراب ہوگا۔ احتجاج کی آج سے شروعات ہوئی ہے۔ ہم فلم کی ریلیز کی مخالفت کرتے ہیں‘ ڈسٹربیوٹرس کو شوز روک دینا چاہئے“۔

درالحکومت بنگلورو کے بشمول ریاست کے دیگر علاقوں میں بڑی کسی مشکل کے ”پٹھان“ کی ریلیز عمل میں ائی ہے۔