پٹھان کی کامیابی کے بعد وار2 کی تیاریاں شروع

   

ممبئی ۔بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان اور یش راج بینرکی اسپائی یونیورس فلم پٹھان باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ اس فلم کو ریلیز ہوئے 4 ہفتے ہوچکے ہیں۔ فلم نے ان 4 ہفتوں میں زبردست بزنس کیا ہے۔اس دوران یش راج بینرکی اگلی فلم کے بارے میں اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔خبر ہے کہ ہدایت کار سدھارتھ آنند نے پٹھان کی شاندارکامیابی کے بعد اپنی اگلی فلم کی تیاری شروع کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو پٹھان کے بعد ایک بار پھر ہدایت کار سدھارتھ آنند ریتک روشن کے ساتھ اپنی بلاک بسٹر فلم وارکا دوسرا حصہ وار2 لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ سننے میں آیا ہے کہ جلد ہی میکرز اس فلم کے دوسرے حصے وار2 کا باضابطہ اعلان کرنے والے ہیں۔ اس فلم کے ساتھ یش راج فلمز اپنی اسپائی یونیورس کو بڑا بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ حالانکہ اس بات پر شک ہے کہ ٹائیگر شراف اس فلم کے ساتھ واپس آئیں گے یا نہیں لیکن ریتک روشن کی آمد تقریباً یقینی ہے کیونکہ وہ فلم کے لیڈ اسٹار تھے۔ امید کی جارہی ہے کہ اسپائس یونیورس کے دوبڑے سوپر اسٹار شاہ رخ خان او سلمان خان میں سے شاید کوئی خان اس فلم کا حصہ ہوسکتا ہے۔