پٹھان2 کے متعلق شاہ رخ خان جلد ہی اعلان کریں گے

   

ممبئی ۔ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم پٹھان ابھی تک باکس آفس پر تہلکہ مچا رہی ہے۔ ان کی فلم نے ملک بھر میں پربھاس کی فلم باہوبلی2 کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ساتھ ہی یہ فلم بھی دنیا بھر میں اچھا بزنس کر رہی ہے۔ شائقین شاہ رخ خان کے پٹھان کو بہت پسند کررہے ہیں۔ اب کنگ خان نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کے لیے ایس آرکے سے پوچھنے کا سیشن شروع کیا، جس میں شاہ رخ لوگوں کے سوالوں کے مضحکہ خیز جواب دیتے نظر آ رہے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس دوران اداکار نے پٹھان 2 کے متعلق کافی معلومات بھی دی ہیں۔ ایک مداح کے سوال پرکہ میں آپ سے پورے ملک کی جانب سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ پٹھان 2 کب آئے گی؟ اس پر شاہ رخ نے مناسب طریقے سے انہیں اس سوال کا جواب دیا۔ کنگ خان نے کہا کہ پٹھان 2 ہی نہیں بلکہ میں خود اپنے ہرکام کی اپ ڈیٹس کا اعلان کروں گا اور آپ کو بتاؤں گا۔ براہِ کرم میرے آپ کو سچ بتانے کا انتظار کریں۔ بے بنیاد افواہوں اورگپ شپ پر توجہ نہ دیں! شاہ رخ خان کے اس جواب پر مداحوں کے تبصرے مسلسل آرہے ہیں۔ کوئی پوچھ رہا ہے کہ تمہیں یہ ترغیب کہاں سے ملتی ہے؟ تو کوئی کہہ رہا ہے کہ بتاؤ ڈان 3 کب آئے گا۔دوسری طرف، آپ کو دیکھنے کو مل رہا ہے کہ کنگ خان کے چاہنے والے ان کوکتنا پسند کرتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں ۔ اسی دوران ایک اور مداح نے شاہ رخ کا لکی نمبر پوچھا۔ اس کے جواب میں اداکار نے کہا کہ اس وقت کوئی بھی نمبر 1000 سے اوپر ہے۔ دراصل شاہ رخ نے یہ جواب اپنی سوپر ہٹ فلم پٹھان کی آمدنی سے جوڑکردیا ہے۔ شاہ رخ خان نے اس سال گزشتہ چار سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کی ہے۔ پچھلے سال عالیہ اور رنبیر کی فلم براہماسترا میں خصوصی کردارادا کیا تھا۔ لیکن ان کی فلم پٹھان 25 جنوری کو ریلیز ہوئی ہے جس کا جنون آج بھی مداحوں پر سوار ہے۔ ساتھ ہی اس سال ان کی دو اور فلمیں جوان اور ڈانکی بھی قطار میں ہیں۔ پٹھان کی کامیابی کے بعد اب ان دونوں فلموں کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔