پچ پر تنقید غیرضروری : پیٹرسن

   


احمدآباد : احمدآباد میں منعقدہ ہند ۔ انگلینڈ تیسرے ٹسٹ کی وکٹ پر چاروں گوشوں سے تنقید ہورہی ہے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے اِس وکٹ کو ناقص قرار دیا جاسکتا ہے لیکن انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن اِس وکٹ کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔ پیٹرسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہاں یہ اُمید کی جارہی تھی کہ احمدآباد کی وکٹ بولروں کیلئے سازگار رہے گی اور گیند اِس مقابلے میں غلبہ بنائے رکھے گی۔ لیکن اِس وکٹ کو کھیلنے کے قابل قرار نہ دیا جانا غیر ضروری تنقید ہے۔ اِس وکٹ پر دونوں ہی ٹیموں کے بیٹسمنوں نے جس طرح کا مظاہرہ کیا وہ مایوس کن ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ انگلینڈ کے کھلاڑی اور شائقین وکٹ کے متعلق بحث و مباحثہ کرسکتے ہیں لیکن میں نے انگلینڈ کی ایسی وکٹوں پر بھی بیٹنگ کی ہے جہاں گھاس ہوتی ہے جس کی وجہ سے بیاٹنگ کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ ہمیں اِس طرح کے حالات میں کھیلنا ہی پڑتا ہے۔