پڑوسیوں سے روزآنہ کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /22 جون ( سیاست نیوز ) پڑوسیوں سے روزآنہ جھگڑوں سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس کے مطابق 25 سالہ رامو جو الوال علاقہ کے ساکن نرسنگ راؤ کا بیٹا تھا ۔ اس شخص کا اس کے پڑوسیوں سے روزآنہ جھگڑا ہوتا تھا ۔ صحن کے مسئلہ پر پڑوسی اس سے جھگڑا کرتے تھے اور روزآنہ کے جھگڑوں سے رامو تنگ آچکا تھا ۔ جس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع