پہلا آکسیجن ایکسپریس اڈیشہ سے پہنچا حیدرآباد

,

   

سکندر آباد سے 28اپریل کے روز پانچ خالی ٹینکرس روانہ کئے گئے تھے جس میں آکسیجن بھرا کر بھیجا گیاہے۔
حیدرآباد۔ تلنگانہ کے لئے پہلا آکسیجن ایکسپریس جس کے پانچ ٹینکرس میں 124.26ٹن آکسیجن بھر کر بھیجا گی‘ اڈیشہ کے انگول سے اتوار کے روز سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پہنچا ہے۔

سکندر آباد سے 28اپریل کے روز پانچ خالی ٹینکرس روانہ کئے گئے تھے جس میں آکسیجن بھرا کر بھیجا گیاہے۔ساوتھ سنٹرل ریلویز (ایس سی آر) کے بموجب مائع آکسیجن کی منتقل ان ٹینکس میں کرواؤ جینک کارگو ہے جس کے حدود ہوتے ہیں جیسے زیادہ سے زیادہ رفتار جس پر یہ رکھا گیاہے‘مائع آکسیجن ٹینکرس کی دستیابی اور لوڈنگ ریمپس وغیرہ اس میں شامل ہیں۔

ٹرین کے راستے کا تعین اس خیال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی بنایاگیاہے جس میں آر او بی ایس اور ایف او بی ایس کا راستے کا خیال رکھتے ہوئے روانگی کے کلیئرنس کو یقینی بنایاگیاہے۔

انڈین ریلویز کی جانب سے آکسیجن ایکسپریس کی شروعات کی گئی ہے تاکہ محفوظ‘ رکاوٹ سے پاک اور تیزی کے ساتھ ملک کے مختلف حصوں میں اس حساس وقت میں آکسیجن کی فراہمی کیاجاسکے۔

اس پہل کے تحت روڈ ٹینکرس (خالی او ربھرے ہوئے دونوں) آر او آرو کے تحت ریلویز منتقل کررہا ہے۔

ریاستی حکومتوں کی درخواست پر یہ آکسیجن ایکسپرس کی شروعات کی گئی ہے۔ ریاستی حکومتیں ٹینکرس فراہم کررہے ہیں اور ریلویز ا س کو لے کر ریاست کی درخواست پر آکسیجن کی تیزی کے ساتھ سربراہی کو یقینی بنارہا ہے۔