پہلوانوں کاکہنا ہے کہ جب تک معاملے کاحل نہیں ہوتا‘ ایشین گیمز میں حصہ نہیں لیں گے

,

   

سونی پت میں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے اولمپیئن ساکشی ملک نے کہاکہ کوئی بھی نہیں سمجھتا کہ پہلوا ن ہر گذرتے دن کس ذہنی حالت سے گذر رہے ہیں۔


نئی دہلی۔ پہلوانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے جاری بات چیت کے درمیان‘ پہلوان ساکشی ملک نے کہاکہ جب تک یہ معاملہ مکمل طور پر حل نہیں ہوجاتا وہ ایشین گیمزمیں حصہ نہیں لیں گے۔

سونی پت میں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے اولمپیئن ساکشی ملک نے کہاکہ کوئی بھی نہیں سمجھتا کہ پہلوا ن ہر گذرتے دن کس ذہنی حالت سے گذر رہے ہیں۔

پہلوانوں پر مستقبل کے حکمت کا فیصلہ کرنے کے لئے منعقدہ مہاپنچایت میں شرکت کے لئے مذکورہ 30سالہ پہلوان سونی پت پہنچی تھیں جو رسلنگ فیڈریشن آف انڈیا(ڈبلیوایف ائی) صدر برج بھوشن شرن سنگھ پر لگے جنسی ہراسانی کے الزامات کے تحت استعفیٰ کی مانگ کررہی ہیں۔

ساکشی نے کہاکہ ”یہ تمام مسائل حل ہوجاتے ہیں تب ہم ایشین گیمز می حصہ لیں گے۔ آپ سمجھ بھی نہیں سکتے کہ ہر گذرتے دن کس قدر یہ ذہنی تناؤ دے رہا ہے“۔

ساکشی کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب جاری ماہ ایشائی کھلاڑیوں کے مقابلے مقرر ہیں‘ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان ٹیم میں حصہ لینے کے لئے ان مقابلوں میں مقابلہ کرنا ہوگا‘ اس سال کے ایشین گیمز 23ستمبر تا8اکٹوبر2023تک چین کے ہینگزاؤ میں کھیلائے جائیں گے۔

اس سے قبل چہارشنبہ کے روز بجرنگ پونیاکے ساتھ ساکشی ملک او ردیگر نے مرکزی وزیرکھیل کود انوراگ ٹھاکر سے ان کے مکان پر ملاقات کی او رکہاکہ حکومت نے پولیس تفتیش مکمل کرلینے کے لئے 15جون تک کا وقت مانگا تھا۔

ساکشی نے ائی ایے این ایس کو بتایاکہ”پولیس تحقیقات مکمل کرلینے کے لئے حکومت نے 15جون تک کا وقت مانگا تھا۔ رسلنگ کے متعلق ہمارے بہت سے تجاویز پر رضامند بھی ہوئے۔

اب ہم یہ تجاویز کسانوں کی یونین‘ خواتین کی یونینوں‘ ہمارے سینئرس اور کھاپ پنچایت کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ لہذا ہماری کوئی احتجاج 15جون تک نہیں ہوگا مگر ڈبلیو ایف ائی سربراہ کے خلاف ہماری ”تحریک‘‘ جاری رہے گی۔