پہلو خان کیس فیصلہ،جج ہونے کا یہی المیہ ہے کہ آپ کو پیش کردہ ثبوتو ں کی بنیاد پر ہی فیصلہ سنانا پڑتا ہے۔ جسٹس چندر چڈ

,

   

ممبئی: پہلو خان ماب لنچنگ کے تمام ملزمین کے بری ہوجانے پر تبصرہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج جسٹس چندر چڈ نے کہا کہ جج ہونے کا یہی المیہ ہے کہ آپ کے سامنے جو ثبوت پیش کئے گئے ہیں آپ کو ان ہی ثبوتو ں کی بنیاد پر فیصلہ سنانا ہوتا ہے۔ ممبئی میں ایک پروگرام میں شرکت کے موقع پر پہلو خان کیس کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جسٹس چندر چڈ نے یہ بات کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ پولیس نے جس طرح کی جانچ کی ہے وہ ملزم کو سزا سنانے کیلئے ناکافی ہے، ایسا جان بوجھ کرکیا جاتا ہے یا نااہلی کے سبب مگرا س کی وجہ سے ملزم کو بری کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس معاملے میں صحیح مرحلہ میں عدالتوں سے رجوع کرلیاجاتا ہے او رجہاں کورٹ جانچ کی نگرانی کرتے ہیں وہاں اکثر بہتر نتائج برآمد ہوتے ہیں۔“