پہلی بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی، اپنے آبائی لیجانے کی ضد پر دوسری بیوی کو تیسری منزل سے دھکیل دیا، بیوی کی موت، شوہر گرفتار

,

   

حیدرآباد: پہلی بیوی کو بتائے بغیر چوری چھپے شادی کے بعد شوہر نے دوسری بیوی کو زیر تعمیر عمارت کے تیسری منزل سے ڈھکیل دیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ یہ واقعہ 16اکتوبر کو پیش آیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس معاملہ کا انکشاف کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آ ف پولیس ایل بی نگر مسٹر سنپریت سنگھ نے پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 28سالہ چند لال عرف دلیپ جو ریاست مہاراشٹرا کے گونڈیا کا متوطن ہے۔ وہ ونستھلی پورم میں زیر تعمیر ایک عمارت میں میستری کا کام انجام دیتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ یہیں رہنے لگا۔ وہ پہلے سے شادی شدہ بتایا گیا ہے۔ اس نے مدھیہ پر دیش کی 22سالہ ایک لڑکی سیمادھاولے سے فون پر بات کرنے لگا۔

انہیں اس دوران دونوں میں محبت ہوگئی۔دلیپ نے سیما کو نہیں بتایا کہ وہ شادی شدہ ہے۔ اس نے سیما کو مدھیہ پردیش سے بھاگ کر یہا ں آجانے کے لئے دباؤ ڈالا۔ محبت میں اندھی سیما دلیپ کی محبت میں اپنے گھر بار کو چھوڑ کر یہا ں بھاگ کر آگئی۔ وہاں مدھیہ پردیش کے پولیس اسٹیشن میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کی گئی۔سیما دھاولے حیدرآباد منتقل ہوگئی۔ا س کے بعد دونوں نے شادی کرلی۔ تاہم سیما دلیپ کے آبائی گاؤں مہارشٹرا لیجانے اور وہاں اس کے خاندان والوں کو سامنے اس شادی کی ذکر کرنے کی ضد کررہی تھی۔ سیما کو پتہ نہیں تھا کہ دلیپ کی شادی پہلے سے کسی کے ساتھ ہوچکی تھی اور اسے ایک بچہ بھی تھا۔ دلیپ نہیں چاہ رہا تھا کہ اس کے گاؤں میں اس کا یہ فریب کا بھانڈا پھوٹے۔ اس نے ہمیشہ اس کی ضد پر ٹال مٹول کرنے لگا۔ سیما کی جانب سے ڈباؤ بڑھنے لگا۔ لیکن سیما ضد پر آچکی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ دلیپ صرف جنسی خواہشات پوری کرنے کے لئے سیما سے شادی کیا تھا۔

اور اب وہ اس سے پیچھا چھڑانا چاہتا تھا۔ اس لئے اس نے سیما کے قتل کا منصوبہ بنایا اور ایک زیر تعمیر عمارت کی تیسری منزل پر لے گیا جہاں مارپیٹ کے بعد اس نے سیما کو وہاں سے ڈھکیل دیا۔ مزدوروں نے اسے ہاسپٹل منتقل کیا جہا ں وہ جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس نے چند لال عرف دلیپ کو گرفتار کرلیا۔