پہلی مرتبہ عمان میں عورتیں ٹیکسیاں چلائیں گے

,

   

مسقط گورنریٹ میں مشق کی بنیاد پر یہ ٹیکسی خدمات شروع کئے جائیں گے اور پھر بعد میں دیگر صوبوں میں اسے توسیع دی جائے گی۔


مسقط۔صنفی مساوات کی جانب ایک نمایاں قدم میں مملکت عمان کے اندر خواتین بہت جلد ٹیکسی چلاتی دیکھائی دیں گے اور صرف خواتین پر مشتمل ٹیکسیاں 20جنوری سے دستیاب رہیں گے‘ خلیجی ممالک کے مقامی میڈیا نے یہ جانکاری دی ہے۔

مسقط گورنریٹ میں مشق کی بنیاد پر یہ ٹیکسی خدمات شروع کئے جائیں گے اور پھر بعد میں دیگر صوبوں میں اسے توسیع دی جائے گی۔وزرات حمل ونقل‘ رابطہ اور انفارمیشن ٹکنالوجی نے کہاکہ وہ فیملی ٹیکسی خدمات کے لئے ایک لائسنس جاری کرچکے ہیں۔

ایک مقامی ٹیکسی خدمات ایپ او ٹیکسی نے نئی فیصلے کو ہری جھنڈی دیکھائی ہے۔تمام اوٹیکسی موبائیل ایپ پر ویمن ٹیکسی خدمات دستیاب رہیں گے۔

او ٹیکسی کے سی ای او مکابلی نے کہاکہ اسکول کالج ٹرانسپورٹ سیکٹر کے اندر خواتین کی فوری پیش قدمی ضروری ہے۔

اس سے قبل سعودی عربیہ کے محکمہ ٹریفک نے خواتین کو پبلک ٹیکسی پرمٹ کی اجرائی عمل میں لائی تھی۔ ملک کے مختلف شہروں میں 18ڈرائیونگ اسکولس شروع کئے گئے تھے۔پہلی مرتبہ عمان میں خواتین کوٹیکسی چلاتے ہوئے دیکھا جائے گا۔