پہلے جو کچھ ہوا اُسے بھول جائیں، ادھو ٹھاکرے کی مسلمانوں سے اپیل

   

ہم سب کو مل کر ملک اور بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کو بچانا ہے‘ شیوسینا بھون میں مسلم قائدین سے بات چیت

ممبئی : پہلے جو ہوا اسے بھول جاؤ، ہم سب اکٹھے ہو کر اس ملک اور ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے آئین کو بچانے کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔اس طرح کی اپیل شیو سینا صدر ادھو ٹھاکرے نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے ۔ اس موقع پر انھوں نے اس خدشہ کا بھی اظہار کیا کہ اس کے بعد اس ملک میں الیکشن ہوں گے یا نہیں۔ ادھو ٹھاکرے نے دادر میں شیوسینا بھون میں مسلم کمیونٹی کے لوگوں سے بات چیت کی۔ اس وقت ادھو ٹھاکرے نے مسلم کمیونٹی سے کہا کہ ملک کے آئین کو بچانے کے لیے جو کچھ ہوا اسے بھول جائیں۔ ہمیں متحد ہونا چاہیے ۔ ٹھاکرے نے ماہم کے مسلم کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کے ساتھ بات چیت کرنا اچھا لگا۔ انہوں نے ہر کمیونٹی کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے کی بات کی ہے ۔ انہوں نے ملک کے آئین کو بچانے کی بات کی۔ ہمیں ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے آئین کو بچانے کے لیے اکٹھا ہونا ہوگا۔ انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ جو پہلے ہوا اسے بھول جاؤ، آج ہمیں اکٹھا ہونا ہے۔ اس میٹنگ میں انہوں نے شک کا اظہار کیا کہ آئندہ الیکشن ہوں گے بھی یا نہیں۔اس موقع پر لوگوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کی حمایت کریں گے جو ملک کے لیے بہتر ہیں۔ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ۔ مستقبل میں ملک کے لیے جو اچھا ہو گا ہم اس کا ساتھ دیں گے۔ مہاراشٹرا میں ادھو ٹھاکرے سے بہتر وزیر اعلیٰ کبھی نہیں ہوا۔ ان لوگوں نے یہ بھی کہا کہ ادھو ٹھاکرے ہی جیتیں گے چاہے کوئی بھی بٹن دبائے ۔ راشد انصاری اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آج ہمارے ملک کے عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے ۔ ادھو ٹھاکرے نے کورونا کے دوران بہترین کام کیا۔ وہ ایک مقبول وزیر اعلیٰ تھے ۔ نیز ایم آئی ایم کی پتنگ میں کوئی دھاگہ نہیں ہے۔ وہ بی جے پی کی بی ٹیم ہے ۔ ادھو ٹھاکرے نے کورونا کے دور میں عوام پر بہت احسان کیا ہے ۔ احسان چکانے کا وقت آگیا ہے ۔ ہم اس احسان کا بدلہ دیں گے ۔لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ ادھو ٹھاکرے نے مسلم کمیونٹی کے تمام افراد، سنی، شیعہ کے ساتھ بات چیت کی۔ ملک کا ماحول خراب ہو چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں وہ ہوں جو گھر میں چولہا جلاتا ہوں۔ مہنگائی، بے روزگاری، ترقی کی بات کرتے ہیں۔ پرانی باتوں کو بھلانے کے لیے ہم مل کر آئین کو بچائیں گے ۔ دریں اثنا، ماہم کے عقیل احمد شیخ نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے نے انیل دیسائی کو منتخب کرنے کے لیے کہا جو مہاویکاس اگھاڑی کے ترقی پسند نظریات کے امیدوار ہیں۔ پچھلے 25 سالوں سے ہمارے علاقے میں شیو سینا کے ایم ایل اے منتخب ہوتے ہیں۔ ہم ترقی پسند لوگ ہیں۔ بی جے پی کے دور میں جمہوریت کو خطرہ ہے ۔ نجکاری بڑھ رہی ہے ۔ لیبر قوانین کو ختم کر دیا گیا ہے ۔ صرف امبانی اڈانی کے لیے کام جاری ہے ۔